امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کھل کر دہشت گرد اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔
لاہور سے فلسطین کی صورتحال پر جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ امت مسلمہ کا یک جان ہوکر ظالم کے مقابل کھڑا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں، حالیہ صورتحال میں پاکستان کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ مسلمان ممالک کو آپسی تنازعات ختم کرکے کشمیر اور فلسطین پر بھارت اور اسرائیل کو واضح پیغام دیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 21 مئی کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پاکستانیوں کو اکٹھا کرے گی، عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ریلیوں میں شرکت کریں۔