• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد احسن اقدام ہے، محسن داوڑ

قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد احسن اقدام ہے لیکن ہمیں مذمتوں اور قرار دادوں سے آگے جانا ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں محسن داوڑ نے کہا کہ ہمیں بطور قوم مذمتوں اور قرادادوں سے آگے جانا ہو گا، ہمیں خود کو اس قابل بنانا ہوگا کہ ہماری حمایت سے کسی کا بھلا ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر مغربی میڈیا کا کردار قابل مذمت ہے لیکن ہم ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کو سراہتے ہیں۔


محسن داوڑ نے اس موقع پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے پارلیمان کی متفقہ قرار داد کو احسن اقدام قرار دیا۔

تازہ ترین