• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی نوٹ بلیک میں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 گرفتار

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کئے تو اولڈ سٹی ایریا میں نئے نوٹ کا بازار لگ گیا، پولیس بھی مستفید ہوئی، جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا، کرنسی نوٹ بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون، 9 افراد گرفتار کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس جہاں چاہے گی وہاں کورونا آئے گا ، جہاں چاہے گی نہیں آگا،بولٹن مارکیٹ میں ایس او پیز اور لاک ڈاون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، دھڑلے سے سڑک پر ہاتھ میں نئے نوٹوں کی گڈیاں لیے بروکر آواز لگا کر نوٹ فروخت کرتے رہے،ویڈیو میں کرنسی فروخت کرنے والوں کو دیکھا جاسکتا ہے، پولیس بھی نئے نوٹوں سے مستفید ہوئی، ایس ایچ او کی موبائل میں سوار اہلکاروں نئے نوٹ لے کر لاک ڈائو ن فروخت کیا،ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کی ہدایت پر کھارادر پولیس نے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والے 9افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین