• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر امریکی حملے کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں، انتونیو گوتریس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی حملے کو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس بات کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے کہ یہ تنازع تیزی سے قابو سے باہر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازع سے عام شہریوں، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں، اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید