• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوونٹری ( نماہندہ جنگ ) کوونٹری فلاور اور یو کے یورپ کی تنظیموں نے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کے بھائی کلیم اللہ عباسی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ عباسی برادران نے جھاں دُکھی انسانیت کی خدمت کی وہاں پاکستان کے کیے بھی بے پناہ کام کیا ۔ ہمیں عباسی خاندان کے ساتھ اپنا تعاون بڑھانا ہو گا اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دینا ہو گا ۔اس موقع پر حاجی عبدالحمید نے مرحوم کلیم اللہ عباسی کی درجات میں بلندی کی دعا کرتے ہوۓ کہا کہ رب ذوالجلال انھیں جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے اور ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی سمیت پورے خاندان کو صبر حوصلہ عطا فرمائے انھوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو کلیم اللہ عباسی کی مغفرت کے لیے دوبارہ دعا کرائی جائےگی۔
تازہ ترین