• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین آیندہ ماہ گرین سرٹیفکیٹ جاری کرے گی

برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں رکن ممالک میں سفری آسانیوں کے لیے گرین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق عام شہریوں کو یکساں طرز کے ایک مشترکہ کورونا پاس کا اجراآئندہ ماہ شروع کردیا جائے گا۔ جرمن وزیر مشیا ل روتھ نے امید ظاہر کی کہ کورونا کے وبائی مرض سے متعلق عرف عام میںمشہور کورونا پاس یاگرین سرٹیفکیٹ کہلانے والی اس دستاویز کے اجرا پر اس بلاک کی رکن ریاستوں کے درمیان حتمی اتفاق رائے جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے برسلز میں صحافیوں کو بتایا کہ یورپ میں اس سال موسم گرما کا سیاحتی سیزن شروع ہونے والا ہے اور یورپی یونین میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کم ہونے کے باعث زیادہ سے زیادہ ممالک اپنی سرحدوں کو معمول کی عوامی آمد و رفت کے لیے کھول رہے ہیں۔ جرمن وزیر نے کہا کہ یورپی یونین کی سطح پر ایک مشترکہ کورونا پاس کے اجرا کا عمل شہریوں کے لیے سفری آسانیوں کا سبب بنے گا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے لیے اسپین اور یونان جیسے مقبول سیاحتی مقامات کی پہلے سے بکنگ جاری ہے۔ منگل کے روز برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز میں رکن ریاستوں کے یورپی امور کے وزراکے اجلاس میں گرین سرٹیفیکیٹ کے اجرا سے متعلق تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دورن کئی امور پر اتفاق کیا گیا،تاہم حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین