• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نے فرانس کے برانڈ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے فرانسیسی برانڈ لوریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اَن فالو کردیا۔

ماہرہ خان کو پاکستان کی جانب سے لوریل کا برانڈ ایمبیسڈر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ یہ اعزاز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

اب نامعلوم وجوہات کی بناء پر اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے معروف کمپنی کو ان فالو کردیا ہے۔

دنیا بھر میں مقبول میک اپ برانڈ لوریل پیرس کی سفیر ماہرہ خان نے سال 2018 میں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر میک اپ اینڈ ہیئر برینڈ لوریل پاکستان کو پیش کیا تھا۔

تازہ ترین