• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر کو عام فریج میں بھی رکھا جا سکتا ہے،ای ایم اے

یورپی یونین میں ادویات کے نگراں ادارے یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کا کہنا ہے کہ فائزر کی کووڈ ویکسین کو معمول کے فریج میں بھی زیادہ لمبے دورانیے کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔

یورپین میڈیسن ایجنسی نے ماضی میں دی گئی تجویز کے برعکس کہا ہے کہ ویکسین ایک ماہ تک کیلئے عام فریج میں رکھی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اور برطانوی اقسام کے خلاف فائزر ویکسین 75 فیصد تک مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

قطر میں کی گئی تحقیق میں یہ مثبت نشاندہی ہوئی تھی، اس سے پہلے ان اقسام پر کوئی ویکسین اثر انداز نہیں ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چین کی سائنو فارم کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی، سائنو فارم عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور کی جانے والی پہلی چینی ویکسین ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق سائنو فارم کورونا وائرس کے خلاف 78 فیصد مؤثر ہے۔

تازہ ترین