• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کا فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین روپے امداد کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے بزنس کمیونٹی کے تعاون سے فلسطینی عوام کیلئے 100ملین روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”فلسطین کو امن اور آزادی دو “کے نام سے مہم شروع کر رہے ہیں، یورپی اور بر طانوی اراکین پارلیمنٹ سمیت پوری دنیا سے رابطے اور ملاقاتیں کروں گا اور اسرائیل کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا جائے گا، جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا پاکستان میں کوئی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، وہ گور نر ہاؤس لاہور میں ”یکجہتی فلسطین کانفر نس “سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،سنیٹر ولید اقبال،(ق) لیگ کے مر کزی رکن چوہدری سالک حسین ،جماعت اسلامی کے فر ید احمد پراچہ،سائرن پاکستان کے سر براہ محمد اکرم چوہدری ،جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال،پیپلزپارٹی کے بیر سٹر عامر حسن،فرینڈز آف لاہور کے میاں احسن ،ایس ایم منیر،گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور،وائس چانسلرجی سی یونیورسٹی سید اصغر زیدی،سنیئرصحافی مجیب الرحمن شامی،سلما ن غنی اور ارشاد احمد عارف سمیت دیگر بھی موجود تھے، گور نر ہاؤس لاہور میں ہونےوالی کانفر نس کے دوران فلسطینی عوام کےخلاف اسرائیل کی جاری دہشت گردی اور فلسطینی عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔

تازہ ترین