قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب شوگر، آٹا، رنگ روڈ اسیکنڈل، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں، صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کےایک ہزار 269 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ یا فرد سے نہیں ہے۔