• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی؛ گلبرگ بلاک 11 میں شیر نے بچے پر حملہ کردیا


کراچی کے علاقے گلبرگ بلاک 11 میں شیر نے بچے پر حملہ کردیا، شیر کے حملے سے بچہ زخمی ہوگیا۔

شیر کے حملے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شخص شیر کو لے کر گلی میں کھڑا ہوا تھا کہ اچانک شیر نے بچے پر حملہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے پر شیر کے حملہ کرنے کا واقعہ 14 مئی کا ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری  نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین