• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے اپنے عمرے کے دنوں کی یاد تازہ کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹر پر جاری عمرے کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 8 برس قبل انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

تصویر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے یہ تصویر لی گئی ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ 2013  کی یادگار آرکائیوز میں سے ایک ہے۔

اداکار نے ہیش ٹیگ ’عمرے‘ کا بھی اپنے ٹوئٹ میں اضافہ کیا۔

دلیپ کمار کی جانب سے اس خوشگوار یاد کو سوشل میڈیا پر ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

تازہ ترین