• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت خانم اسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں دلیپ کمار کا خطاب



’خوش نصیب تھی وہ ماں جس کی کوکھ سے اس قدر حسین، شجاعت والا بچہ پیدا ہوا جس کے اتنے بلند ارادے ہیں‘

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی والدہ موذی مرض کینسر کا شکار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔

شوکت خانم میموریل اسپتال کا سنگ بنیاد عمران خان  نے مشہور و معروف شخصیات کی موجودگی میں رکھی۔

عمران خان نے اسپتال کی سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے بالی ووڈ  کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے دونوں ممالک میں تناؤ کی صوتحال اور کشیدگی کے نتائج کا سوچے بغیر قبول کیا اور اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے۔

انہوں نے تقریب کے شرکاء سے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں خطاب کیا جبکہ تقریب کی میزبانی معین اختر نے انجام دی ۔

دلیپ کمار نے عمران خان کی اس کاوش کو سراہا اور اُن کے بلند ارادوں کی تعریف کرتے ہوئے چہرے پر نفاست، سوچ میں پختگی، ارادوں کا پکا، جیت کی لگن ،کچھ کر دکھانے کی جستجو، عملی زندگی میں کامیاب جیسے الفاظ عمران خان کے لیے استعمال کیے۔

دلیپ کمار نے پاکستان کے حالیہ وزیر اعظم  کے بارے میں تاریخی جملے بولے کہ ’خوش نصیب تھی وہ ماں جس کی کوکھ سے اس قدر حسین، شجاعت والا بچہ پیدا ہوا جس کے اتنے بلند ارادے ہیں‘۔

دلیپ کمار نے اپنی تقریر میں عمران خان کی والدہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ’میں سلام پیش کرتا ہوں عمران خان کی والدہ شوکت خانم کو کہ جنہوں نے اس قدر غیرت مند اور بہادر بیٹا قوم کو دیا۔‘

انہوں نے پاکستانیوں کو خوش نصیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے رہنے والے اور ساتھ ہی عمران خان کے عزیز و اقارب خوش نصیب ہیں کہ اُن کے اندر ایک شجاعت اور ہمت والا شخص موجود ہے جو باؤلنگ اور بیٹنگ کرتے کرتے اپنے آپ کو کہاں سے کہاں لے آیا ہے۔

انہوں نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس اونچی منزل تک پہنچنے کے لیے ہم سب آپ کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ کا کرم آپ کے شاملِ حال ہو اور آپ کو نیک ارادوں میں سرخرو کرے۔‘

جنگ نیوز
نوازشریف شوکت خانم کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکهتے ہوئے، پیچهے عمران خان اور دلیپ کمار تالیاں بجارہے ہیں

تقریب میں دلیپ کمار نے عمران خان کو بھارت کی مشہور و معروف شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے اُن کی جانب سے مبارکباد بھی پیش کی۔

تازہ ترین