• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر کے برفانی علاقوں میں موسم بہار جوبن پر آگئی



قدرتی حسن سے مالا مال کشمیر سیاحوں کی جنت سمجھا جاتا ہے   لیکن کورونا  لاک ڈاؤن نے اس جنت کو ویران کر کے رکھ دیا ہے۔

کشمیر  کے برفانی علاقوں میں موسم بہار اپنے جوبن پر ہے شاخوں کی سروں پر  پھوٹتی نوخیز کونپلیں رنگ برنگے پھولوں سے لدی وادیاں پگلتی ہوئی برف سے  ٹپکتے پانیوں کےجل ترنگ، آبشاروں کے ردھم پر تھرکتی ندیاں اور چہچہاتے پرندے زمیں  پر فردوس بریں کا منظر پیش کر رہے ہیں لیکن کمی ہے تو دیدہ ور سیلانیوں کی جنہیں وبا کے دور ابتلا نے جنت کے نظاروں سے دور کر رکھا ہے۔

سیاحتی مقامات ، سیاحوں کے مہمان خانے مہمانوں کے منتظر ہیں اور کشمیر کی برف پوش وادیوں میں کھلے ہوئے پھول کشمیر کی ان وادیوں میں بہار کے آمد کا اعلان کر رہے ہیں.

  کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے سیاحوں نے ابھی تک کشمیر کی ان خوبصورت وادیوں کا رخ نہیں کیا۔