• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں نمکین لسی سے پِیاس بُجھائیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں پیاس لگنا عام بات ہے، لیکن اس صورتِ حال پر قابو پانا آسان ہے، کچھ آسان طریقوں سے آپ بھی پیاس پر قابو پا سکتے ہیں۔

اگر آپ کو بھی روزے کی حالت میں پیاس لگتی ہے تو ہم آپ کے ساتھ ایسی ریسیپی شیئر کر رہے ہیں جسے آپ سحری میں لے کر پورا دن آرام و سکون سے گزار سکتے ہیں، آپ کو پیاس بھی نہیں لگے گی اور آپ کا روزہ بھی اچھا گزرے گا۔

نمکین لَسّی

اجزاء:

دہی (1 پاؤ)، نمک (1/2 چمچ)، پودینہ (10 پتّے)، برف (1 کپ)۔

ترکیب:

ان تمام چیزوں کو بلینڈ کر کے لسی بنا لیں، پھر اس میں 1/2 چمچ بُھنا ہوا زیرہ پیس کر شامل کر دیں اور پیئیں۔

اب آپ اسے چاہیں تو سحری میں پیئیں یا پھر افطار میں، سحری میں پینے سے آپ کا روزہ بہت اچھا گزرے گا اور پیاس بھی نہیں لگے گی۔

اس لسی کو افطار میں پینے سے آپ تراوٹ اور سکون محسوس کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید