افغانستان کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا افغان امن سے متعلق ایک کانفرنس کی میزبانی کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع افغان حکام کے مطابق مذکورہ میٹنگ کو افغان حکومت اور طالبان کے مابین اعلیٰ سطح پر منعقد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
افغان حکام کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان میں کانفرنس کو حتمی شکل نہیں دی گئی، تاہم فریقوں نے تبادلہ خیال کیا ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان امن سے متعلق کسی بھی کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ نہیں ہیں۔