افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر رواں ہفتے ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
طالبان ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان رواں ہفتے ترکی میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار نہیں اوراس متعلق ترکی کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے شیئر کئے گئے کانفرنس کے ایجنڈے پرغور جاری ہے جبکہ کانفرنس میں وفد کی شرکت سے متعلق بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
امریکی اور ترک حکام کہہ چکے ہیں کہ ان کا ارادہ ہے کہ کانفرنس کا 16 اپریل سے آغاز ہو جائےلیکن اس کانفرنس کی حتمی تاریخ کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔