• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کی روک تھام اور تفتیش بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ارکان اسمبلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ا رکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بریفنگ کا اہتمام کیاگیا ،بریفنگ میں شیخ راشد شفیق ،راجہ صغیراحمد ،جاوید کوثر ،چودھری ساجد محمود ،عابدہ راجہ ،سمابیہ طاہر،فرح آغانے شرکت کی۔سی پی او اورایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود نے ارکان اسمبلی کوجرائم کی روک تھام کے حوالے سے پولیس کی حکمت عملی اورکارکردگی پر بریفنگ دی ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ارکان اسمبلی نے کہاکہ شہر میں جرائم کی روک تھام اورتفتیش کو مزید بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے شہر میں جرائم بالخصوص سٹریٹ کرائم کی روک تھام، منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون اورتفتیش کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز دیں۔بریفنگ کے بعد سی پی اومحمد احسن یونس نے انہیں راولپنڈی پولیس کے مختلف پراجیکٹس کنٹرول روم ،ماڈرن میس ہال ،لائبریری ،جمنیریم ،ماڈل بیرکس اورسروسز لائونج کا وزٹ کروایا اوران پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین