• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ میم والے ٹوئٹ پر اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی جانب سے سخت الفاظ میں ردّعمل دیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ یا تو سیلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا تلخ ماضی۔‘

اداکارہ نے اپنے اس ٹوئٹ میں کسی کو مخاطب نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہانیہ عامر نے یہ ٹوئٹ عاصم اظہر کے حالیہ ٹوئٹ کے جواب میں کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہانیہ کے اس ٹوئٹ سے قبل عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ میم شیئر کی تھی جو بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کے فلم کے سین پر بنائی گئی تھی۔

ویڈیو میں انوپم کھیر بھاگتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بال بال بچ گیا۔‘

عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّہ‘ لکھا تھا اور ساتھ ہی قہقہوں والا ایموجی بھی بنایا تھا۔

گلوکار کے اس ٹوئٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا اور صارفین کا کہنا تھا کہ عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیو پر یہ ردِعمل دیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ تھیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب شوبز شخصیات کی بڑی تعداد ہانیہ کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے اُن کے لیے مختلف پیغام جاری کررہی ہے۔

تازہ ترین