• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ کیساتھ ویڈیو وائرل، عاشر وجاہت کا بیان سامنے آگیا

نوجوان گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کا ہانیہ عامر اور اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردّعمل سامنے آگیا ہے۔

عاشر وجاہت نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم بحیثیت قوم لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل سمیت دُنیا کے دیگر بہت سے معاملات کے مقابلے میں ایک بھائی اور بہن کو اپنے کمرے میں تفریح کرنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’ہم لوگوں کے فیصلے سے آزاد اپنی زندگی کب گُزاریں گے؟‘

نوجوان گلوکار و اداکار نے مزید لکھا کہ ’کتنا پریشان کُن دن ہے۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ ہیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین