بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی طبعیت میں بہتری آگئی، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ وہ وینٹیلیٹر پر نہیں ہیں بلکہ صرف آکسیجن سپورٹ پر ہیں ۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ دلیپ کمار کی صحت میں بہتری آگئی ہے ، چند ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔
بتایا گیا کہ دلیپ کمار کا علاج چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر کر رہے ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کی صحت سے متعلق اسی اکاؤنٹ پر وقتاً فوقتاً اطلاع دی جائے گی ، کسی اور پلیٹ فارم کی خبروں پر کان نہ دھرا جائے۔