• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنو موبائل کی جانب سے کیمن سیریز کے لانچ کا اعلان، Camon 17 پری آرڈر کے لئے دستیاب

ہماری روزمرہ زندگی میں اسمارٹ فونز بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔ صارفین اپنے لیے ایسے اسمارٹ فون کو منتخب کرتے ہیں جو ان کی ضروریات کو پورا کرے۔ نوجوان صارفین بہترین ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر فیچرز سے لیس ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ فونز کو پسند کرتے ہیں اور اپنے فون کو نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کرتے رہتے ہیں۔

ٹیکنو پاکستان کا تیزی سے ترقی کرتا اسمارٹ فون برانڈ ہے جو کم بجٹ میں صارفین کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ٹیکنو نے سال 2021 کے لیے Camon 17 سیریز کا اعلان کیا۔ اس سیریز کے اعلان کے ساتھ ہی ٹیکنو صارفین نے سوشل میڈیا پر ماحول کو گرما دیا ہے۔

دوسری جانب ٹیکنو نے سُپر ہیرو کیپٹن امریکہ کا کردار نبھانے والے ہالی ووڈ اداکار "کرس ایونیز" کو Camon 17 سیریز کا گلوبل برانڈ ایمبسڈر بنا کر اسمارٹ فون انڈسٹری میں ایک نیا رحجان متعارف کروا یا ہے۔ کرس ایوینز کی بطور برانڈ ایمبسڈر تقرری نے مداحوں کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اب ٹیکنو صارفین کا انتظار ختم ہو گیا ہے، کیونکہ Camon 17 سیریز کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ Camon کی نئی سیریز کے دو اسمارٹ فون Camon 17 اور Camon 17 Pro کی لانچنگ 11 جون، 2021 (جمعہ) کو شام 7 بجے ایک آن لائن TechTalk شو میں کی جائے گی۔

یہTechTalk شو ٹیکنو کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر لائیو دکھایا جائے گا۔ شو میں اداکارہ ہاجرہ یامین، ولاگر رحیم پردیسی، اداکار فہد شیخ، ٹیک (Tech) ماہر بلال منیر اور فیشن فوٹوگرافر عمیر بن نثار شرکت کریں گے۔

اسمارٹ فون انڈسٹری میں دھوم مچانے کے لیے Camon 17 Pro اپنے 48 میگا پکسل کے کلیئرسٹ سیلفی کیمرا اور غیر معمولی فیچرز کے ساتھ انٹری کرے گا۔ اس کے علاوہ نئی جنریشن کے اس اسمارٹ فون میں 8 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج، ہیلیو جی 95 گیمنگ پروسیسر اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ Camon سیریز کے دیگر اسمارٹ فونز کی طرح Camon 17 Pro میں بھی TAIVOS ٹیکنالوجی سے لیس 48 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ جو دن ہو یا رات آپ کی بہترین سیلفیاں بنائے گا۔

بس اتنا ہی نہیں! Camon 17 بھی اپنے فیچرز کے ساتھ صارفین کو اپنا گرویدہ بنانے کے لیے تیار ہے۔ اس فون میں بھی عمدہ کوالٹی کا 48 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ساتھ 6.6 انچ کی لارج ڈسپلے پر 90 ہرٹز کا ریفریش ریٹ بھی دیا گیا ہے۔ صارفین کو Tech ٹاک شو میں Camon 17 سیریز کے بارے میں مزید معلومات بھی حاصل ہوں گی۔ لہٰذا لائیو Tech ٹاک شو کے لئے ٹیکنو کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینلز کو فالو کریں۔

آپ کو یہ جان کر بھی خوشی ہو گی کہ Camon 17 فون DARAZ سے آپ ابھی -/24,999 روپے کی حیرت انگیز قیمت پر آرڈر کر سکتے ہیں۔ تو پھر دیر کس بات کی؟

تازہ ترین