• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسے بٹورنے، عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کرنے پر مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے اور عدالت میں جعلی دستاویزات اقرار نامہ پیش کرنے کے الزام میں 6افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کو ثمینہ بی بی نے بتایا کہ ملزم سید نورنے میری بیٹی کو نوکری لگوانے کی غرض سے سات لاکھ روپے وصول کئے نوکری لگوائی نہ پیسے واپس دیئے،سٹی شجاعباد پولیس کو محمد رمضان نے بتایا کہ ملزمان لیاقت علی اور مشتاق نے ملی بھگت کرکے جعلی و فرضی دستاویزات اقرارنامہ فاضل عدالت میں پیش کیا جو ریکارڈ جھوٹا ثابت ہوا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید