• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار کی نرگس کے ساتھ پرانی تصویر کو پرستاروں نے مدھو بالا بنا ڈالا

ہفتے کو برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی جس میں فلم'مدر انڈیا' کی اداکارہ نرگس دت نوجوان دلیپ کمار کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

اس تصویر میں دلیپ کمار ایک دروازے کے باہر کھڑے ہیں، جبکہ تصویر کا جو کیپشن ہے اس میں تحریر ہے کہ یہ تصویر کب اور کہا کھینچی گئی ہے؟ 

فیصل فاروقی کے مطابق یہ ٹوئٹ فلمی دنیا میں آئیکون کی حیثیت کے حامل دلیپ کمار کے خاندان نے شیئر کی ہے اور دلیپ کمار کے پرستاروں نے اس تصویر کے بارے میں پوچھے گئے جواب کے سلسلے میں تقسیم نظر آئے۔ 

کچھ تو اس قدر کنفیوژ تھے کہ انھوں نے نرگس کو مدھوبالا بنا ڈالا، جبکہ ایک فین نے تحریر کیا کہ یہ مغل اعظم کا سیٹ ہے اور لکھا، اف خدایا مدھو بالا کس قدر خوبصورت اور نوجوان نظر آرہی ہیں۔

تاہم کافی لوگ ایسے بھی تھے جنھوں نے درست جواب دیا۔ ایک نے لکھا، یہ وقت آنکھیں ٹیسٹ کرانے اور درست لینز لگوانے کا ہے۔

تازہ ترین