شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے سیزن کا سارا سال اسی لیے انتظار رہتا ہے کہ میچز کے دوران قومی کرکٹرز کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور شرارتیں میچ کے مزے کو دوبالا کر دیتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقینِ کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں۔
حسن علی میچ کے دوران دل کو چھو جانے والی حرکتوں کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور جونیئرز کی کپتان بابر اعظم کو دی جانے والی عزت بھی لوگوں کو خوب بھاتی ہے۔
ایسا ہی ایک منظر گزشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران بھی دیکھنے میں آیا جب پورے گراؤنڈ میں حسن علی کا اسٹریس لیول 101 تک پہنچا رہا۔
میچ میں حسن علی نے شاندار اننگز کھیلنے والے بابر اعظم کا گرا ہوا رومال اٹھا کر ان کی شرٹ پر فِٹ کیا، میچ کے اس لمحے نے تو شائقین کرکٹ کو سوشل میڈیا پر خوب میمز بنانے کا موقع بھی فراہم کردیا۔
سوشل میڈیا پر حسن علی اور بابر اعظم کی ایک تصویر کو پی ایس ایل کا بہترین لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور حسن علی کے فیلڈ پر مذاق مستی پر چند تبصرے: