• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ اور عاصم کی نجی زندگی میں نہ گُھسیں: عُمیر وقار کا صارفین کو مشورہ

پاکستان کے معروف ہیئر اینڈ میک اپ اسٹائلسٹ عمیر وقار نے سوشل میڈیا صارفین کو ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی نجی زندگیوں میں نہ گُھسنے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز عمیر وقار نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ ’وہ ہانیہ اور عاصم کے تنازعے پر کیا کہنا چاہیں گے؟‘

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عُمیر وقار نے کہا کہ ’میں نے ہانیہ اور عاصم دونوں کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ دونوں میرے ساتھ بہت اچھے رہے ہیں۔‘

عُمیر وقار نے کہا کہ ’ہانیہ اور عاصم کے درمیان ہونے والے تنازعات انتہائی ذاتی ہیں اور مجھے یہ بھی معلوم ہے وہ دونوں ہی غم اور تکلیف سے گُزر رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، میں صرف ان دونوں کی خوش قسمتی چاہتا ہوں۔‘

عُمیر وقار نے سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کبھی بھی لوگوں کے ذاتی معاملات میں شامل نہ ہوں اور اُن کی حمایت نہ کریں کیونکہ ایک دن وہ دوست بن جائیں گے اور پھر آپ احمق نظر آؤ گے۔‘

 اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہ سب تجربہ کرچکا ہوں، اسی لیے صارفین کو یہ مشورہ دے رہا ہوں۔‘

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اب تقریباً ڈیڑھ برس بعد گزشتہ دنوں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی۔

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے دوران کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کا ساتھ دیا تو کچھ نے اداکارہ کی حمایت کی۔

تازہ ترین