• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے خود کو نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی مداح قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان شہزاد اقبال کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

دورانِ پروگرام حرا مانی نے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اس تنازعے کے دوران سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی تصویر شیئر کی تھی جس کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ میں عاصم کو سپورٹ کررہی ہوں۔‘

حرا مانی نے کہا کہ ’درحقیقت! میں عاصم اظہر کی مداح ہوں، میں نے اُن کے ساتھ کام کیا ہے، وہ ایک اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اس وقت عاصم اظہر ایک خوشگوار اور پُرسکون زندگی بسر کررہے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ وہ آگے بھی اپنی زندگی اسی طرح گُزاریں گے۔‘

دوسری جانب پروگرام کے دوران حرا مانی نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے فواد خان اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ سے زیادہ ہینڈسم لگتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اب تقریباً دیڑھ برس بعد گزشتہ دنوں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی۔

 عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے دوران ہی حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں عاصم اظہر کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ عاصم اظہر کو سپورٹ کررہی ہیں۔

تازہ ترین