• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

کراچی (این این آئی) پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔رواں برس فروری میں ہونے والے فیشن شو میں ورسٹائل اداکار نے بیٹے زاویار کے ہمراہ ریمپ واک کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ جلد ہی زاویار کو ٹی وی اسکرین پر دیکھا جاسکے گا تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں سکرپٹ کی تصاویر ہیں۔اس تصویر سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ زاویار بہت جلد ڈرامہ انڈسٹری میں دھواں انٹری دینے والے ہیں۔

تازہ ترین