• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق کی PSL چیمپئن ملتان سلطانز کو مبارکباد

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی چیمپئن ملتان سلطانز کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں ملتان کی کارکرددگی انتہائی متاثر کن رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے زبردست کپتانی سے اپنا لوہا منوایا ہے۔

فردوس عاشق کامزید کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، زلمی کی فائنل تک رسائی کا سفر انتہائی لاجواب تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دی ہے۔

تازہ ترین