• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے دو ڈرون حملے ناکام، عرب فوجی اتحاد

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو مملکت کے جنوبی علاقے پر حوثی ملیشیا کے دو ڈرون حملے ناکام بنادیئے۔

سعودی میڈیا نے عرب فوجی اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز کو درمیان میں ہی روک کر تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز بھی حوثیوں کے تین ڈرونز حملے ناکام بنائے گئے۔

عرب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی باغی شہری اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم شہریوں کے تحفظ اور خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین