• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ عادات اپناکر کولیسٹرول کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، ماہرین

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کےلیے اگر صبح میں چھ عادات اپنا لی جائیں تو کولیسٹرول کم ہونے کے ساتھ امراض قلب کے مسائل کی روک تھام بھی ہوسکتی ہے۔ 

آپ اپنے دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں تو اس طرح آپ اپنی صحت کے بارے میں بہت کچھ طے کر سکتے ہیں۔ طرز زندگی کی چند عادات ہیں جو آپ کے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں آپ کے دل کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

لیپڈ پروفائل جو لو ڈینسٹی ٹیلیپو پروٹین (LDL) کولیسٹرول پر مشتمل ہوتا ہے جسے نقصاندہ کولیسٹرول کہا جاتا ہے اور ہائی ڈینسٹی ٹیلیپو پروٹین (HDL) جسے اچھا کولیسٹرول کہا جاتا ہے۔

صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنا دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ ایل ڈی ایل کی اعلیٰ سطح شریانوں میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے، جس سے دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

شریانوں میں رکاوٹ خون کے بہاؤ میں خلل ڈالنے کے ساتھ دل اور رگوں پر دباؤ ڈالتا ہے جس سے دل کی صحت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اپنی صبح کے معمولات میں مخصوص عادات کو شامل کرنا آپ کے کولیسٹرول کی سطح کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔

اسکے لیے صبح کا آغاز ایک گلاس گرم پانی میں لیموں کے قطرے ڈال کر پینے سے آپکے جسمانی نظام اور لیپیڈ میٹابولزم میں بہتری آتی ہے۔

دوسرے نمبر پر فائبر سے بھرپور ناشتہ ہے اسکے علاوہ اوٹس، چیا کے بیج اور پھل جیسے سیب اور کیلے کھانے سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

تیسرے نمبر پر صبح اگر خشک میووں کا استعمال کیا جائے تو وہ نہایت مفید ہوتے ہیں، ان میں بادام، اخروٹ اور دیگر خشک میوے شامل ہیں۔ یہ گری دار میوے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور غیر سیر شدہ چکنائیوں سے بھرپور ہوتے ہیں، جو ایل ڈی ایل کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین کولیسٹرول کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

چوتھے نمبر پر صبح کی ورزش ہے جو آپ کے میٹابولزم کو تیز کرنے اور دل کی صحت کو بہتر بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین کولیسٹرول کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پانچویں نمبر پر ذہنی سکون کی ورزش شامل ہے۔ دائمی تناؤ کولیسٹرول کی سطح اور دل کی مجموعی صحت کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ اپنے صبح کے معمولات میں ذہن سکون یا ریلیکس کرنے کی تکنیکس کو شامل کریں۔ چند منٹوں کا مراقبہ تناؤ کو کم کرنے اور ذہنی سکون میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔

چھٹے نمبر پر دن کے لیے اپنے کھانے کی منصوبہ بندی کرنا شامل ہے۔ اسکے لیے صبح میں چند لمحے مختص کرنے سے صحت مند کھانے کے انتخاب میں مدد مل سکتی ہے۔ پورے اناج کی روٹی اور سیریلز کا انتخاب کریں جن میں فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ اسکے مچھلی، چکن، یا پھلیاں کھانا مفید ہوتا ہے۔


نوٹ:یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید