مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوندرا فدنویس نے کہا ہے کہ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کے معاملے پر پولیس کو کچھ سراغ ملے ہیں، اس پر کارروائی کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا کے مطابق جلد سیف علی خان حملہ کیس میں بریک تھرو ملنے کی امید ہے۔
ادھر ممبئی سے بھارتی میڈیا نے کہا کہ پولیس کے مطابق حملہ آور گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا۔ گھر والوں کو بچاتے ہوئے سیف علی خان کو 6 زخم آئے، پولیس نے واقعے سے متعلق کسی ملزم کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق حملہ آور نے پولیس سے بچنے کے لیے لباس تبدیل کرلیا تھا۔
ممبئی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مشبہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے، اسکی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع ان کے اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چور نے چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا۔