• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے نہیں معلوم ان کی کس سے شادی ہوئی، شہلا رضا کا حریم شاہ کا نام لیے بغیر جواب


معروف ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کی سندھ کے ایم پی اے سے شادی کے متعلق سوال پوچھنے پر صوبائی وزیر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم ان کی کس سے شادی ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر شہلارضا سے پریس کانفرنس میں حریم شاہ کی سندھ کے ایم پی اے سے شادی کی بازگشت سنائی دی ۔

صحافی نے سوال کیا کہ حریم شاہ کی پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سے شادی کی اطلاعات ہیں،آپ کیا کہیں گی۔

جس پر شہلا رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ان کی کس سے شادی ہوئی۔

شہلا رضا نے  حریم شاہ کا نام لیے بغیرجواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر شادی ہوگئی ہے تو وہ کسی کی بیوی ہیں میں نہیں سمجھتی کہ اس پر بات کرنی چاہیے۔

تازہ ترین