• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کی طلاق سے متعلق بڑی پیشگوئی

بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شوہر نک جونس سے طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں پریانکا اور نِک جونس سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئندہ 10 برسوں میں نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔

واضح رہے کہ کے آر کے کی جانب سے کی جانے والی بیشتر پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر صارفین بھی بڑی تعداد میں ردعمل دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ اس شادی کا 10 برس مزید چلنا مشکل ہے، اور وہ دونوں یہ پہلے سے جانتے ہیں۔

خیال رہےکہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔

تازہ ترین