ممبئی کی عدالت نے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو سلمان خان پر تنقید یا ان پر تبصرہ کرنے سے روک دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے سلمان خان کی درخواست پر کمال راشد خان کے خلاف عبوری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے فیصلے میں کمال راشد خان کو سلمان خان پر تنقید یا تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔
عدالت نے اپنے عبوری فیصلے میں کمال راشد کو حکم دیا کہ وہ سلمان خان کی کسی بھی فلم یا ان کے کسی بھی کاروباری منصوبے سمیت ان کی ذات پر کوئی تبصرہ یا تنقید نہیں کر سکتے۔
کمال راشد خان اب عدالتی فیصلے کے تحت سلمان خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کوئی ویڈیو یا پوسٹ شیئر کرنے سے قاصر رہیں گے۔
واضح رہے کہ سلمان خان نے فلمی ناقد کمال راشد خان کی جانب سے تنقید، سخت زبان کے استعمال پر ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا۔