• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے آرٹیکل 160 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے آئین کے آرٹیکل 160 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔ 

چیئرمین سینیٹ نے آئینی ترمیم کا یہ بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ 

بل کے متن میں کہا گیا کہ این ایف سی ایوراڈ رپورٹ پر سینیٹ اپنا مشاہدہ وفاقی اور صوبائی وزیر خزانہ کو بھیجے گا اور یہ مشاہدہ ایوان میں پیش ہونے کے دو ماہ کی اندر بھیجا جائے گا۔

بل کے متن میں کہا گیا کہ مشاہدے متعلقہ صوبائی اسمبلی میں بھجوائے جائیں گے، وزراء کی این ایف سی ایوارڈ پر عملدرامد رپورٹ ایوان میں پیش نہیں کی جارہی ہے۔ 

بل کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ این ایف سی ایوراڈ پر عملدرآمد رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں ہورہی، این ایف سی ایوارڈ رپورٹ پر سینیٹ کے ساتھ قومی اسمبلی کو بھی شامل کیا جائے۔

دوسری جانب رضا ربانی نے آئین کے آرٹیکل 89 میں ترمیم کا بل بھی سینیٹ میں پیش کردیا جبکہ حکومت نے اس بل کی مخالفت کی۔

بل کی مخالفت میں حکومتی رکن ولید اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تب انھوں نے آرڈیننس کا اجرا نہیں روکا، اب ہماری حکومت ہے تو یہ آرڈیننز کو روک رہے ہیں۔

اس پر سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آپ نے تو صدر کو پوپ سے زیادہ مقدس بنا دیا ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں کہ صدر بتائیں وہ قانون کیوں لا رہے ہیں۔

تازہ ترین