اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد سے متعلق عثمان مرزا کیس میں ایک اور متاثرہ خاتون کا بیان سامنے آگیا ہے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اس متاثرہ خاتون نے جیو نیوز سے رابطہ کرکے بتایا کہ عثمان مرزا کافی عرصہ مجھے ہراساں کرتا رہا۔
اس نے بتایا کہ عثمان مرزا نے سوشل میڈیا پر مجھے میرے گھر کا ایڈرس، موبائل نمبر بھیجا اور کہا کہ اس کے پاس میری تمام ذاتی معلومات ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا نے دھکمی دی تھی کہ دوستی نہیں کرو گی تو گھر پہنچ جاؤں گا۔
اس خاتون نے بتایا کہ عثمان مرزا لمبے عرصے تک اسے بلیک میل کرتا اور دھمکیاں دیتا رہا۔
اس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم راولپندی کو درخواست دی تھی تاہم اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔