• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ: مدرسے میں 9 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج

اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں مدرسے کے 9 سالہ طالب علم کے قتل کا مقدمہ ڈیڑھ ماہ بعد درج کر لیا گیا، بچے کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق 9 سالہ طلب علم ریحان 6 جون کو مدرسے میں مردہ پایا گیا، مدرسے کے مہتمم عبدالرحمان نے بچے کی موت کو طبعی قرار دیا، لیکن تفتیش میں پتہ چلا کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

بچے کے باپ کی مدعیت میں تھانہ حویلی لکھا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں مہتمم عبدالرحمان صدیقی، مدرس عثمان اور قاری اکبر سلیم کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین