• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی قونصل جنرل کی شیخ الجامعہ کراچی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اٹلی کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا نے بدھ کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں جامعہ کراچی کے کیمپس میں ہونے والی تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں اورجامعہ کراچی کے کیمپس میں ا طالوی زبان کی کلاسز اور مرکز کی بحالی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اطالوی قونصل جنرل نے شیخ الجامعہ کراچی کو بتایا کہ اطالوی زبان دنیاکی چوتھی سب سے بڑی زبان بن چکی ہے اور ہماری خواہش کے جامعہ کراچی کے طلبہ اطالوی زبان کو سیکھنے اور فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی اور اطالوی جامعات کے مابین باہمی اشتراک کو بھی فروغ دیا جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی اور اٹلی کی جامعات کے مابین اشتراک سے اسٹوڈنٹس،فیکلٹی ایکسچینج پروگرام اور مختلف شعبوں میں ڈگری پروگرام ترتیب دینے اور شروع کرنے میں مددملے گی۔

تازہ ترین