• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو واقعے میں انڈین برانڈ داعشی ملوث ہیں، رحمٰن ملک

اسلام آباد ( طاہر خلیل،عاصم یسین) سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ داسو واقعے میں انڈین برانڈ داعشی ملوث پائے گئے ،میرے پاس کنفرم اطلاعات ہیں کہ داسو واقعہ میں بھارت کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت پائے گئے ہیں، پاکستان اور چین اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں، ہمارے پاس ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جس کے ذریعے انڈین برانڈ داعشی اور دوسرے دشمنوں کی بخوبی شناخت کر سکتے ہیں ، پیر کو اسلام آباد میں جنگ،دی نیوز کو انٹر ویومیں انہوں نے داسو واقعے اور افغان صورتحال کے پہلوئوں پر اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کو معلوم ہے کہ اگر افغانستان میں امن ہو گیا تو اسکی دکان بند ہو جائے گی ،مسلح ہو یا غیر مسلح مجھے طالبان ہر صورت کابل پر جلد قبضہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین