• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ کی عید کی دلکش تصاویر مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماورہ حسین نے عید الاضحیٰ کی اپنی دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ماورہ حسین نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔


تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورہ حسین ہمیشہ کی طرح بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔

ماورہ حسین نے اپنی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور دوستوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ، ہماری اور ہمارے جانوروں کی تمام قربانیوں کو قبول فرمائے آمین۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’چلیں! اس عیدالاضحیٰ پر ہم اپنی انا اور بُری عادتوں کو بھی قربان کرتے ہیں۔‘

ماورہ حسین کی ان دلکش تصویروں نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، مداح کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے لیے تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ نے صرف 30 منٹ پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن پر 34 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید