• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کا عید ’لُک‘ مداحوں کو بھاگیا

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنے عید ’لُک‘ کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں عام عوام سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتی نظر آرہی ہے تو وہیں شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اس ضمن میں ہر دلعزیز اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویریں عید کے دن کی ہیں جن میں اداکارہ نے خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

مہوش حیات نے اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید مبارک کہا۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ EidulAdha2021 کا بھی استعمال کیا۔

مہوش حیات کے ٹوئٹ پر جہاں صارفین نے اُنہیں عید کی مبارکباد پیش کی تو وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کو حقیقی خوبصورت قرار دیا۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہوش حیات کا جوڑا بہت خوبصورت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید