• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38میں ضمنی انتخاب (کل) بدھ 28جولائی کو ہوگا، انتخابی عمل کو صاف، شفاف، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں،حلقے میں قائم تمام 165پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولنگ کے دن سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ ساتھ ریٹرننگ افسر کے دفتر سے انتخابی سامان کی وصولی اورانتخابی عمل کے مکمل ہونے تک ہمراہ رہیں گے۔۔پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن اور فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے ۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران ریٹرننگ افسر کے دفتر میں نتائج وصولی کے وقت سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور دیگر ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید