• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کا اہلیہ طوبیٰ کے سامنے فضا علی سے فلرٹ، ویڈیو وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع شخصیت و میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی  اپنی اہلیہ طوبیٰ کے سامنے ہی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کے ساتھ فلرٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اکثر اوقات لائیو شوز کے دوران اپنی غیر مناسب حرکتوں کے سبب خبروں میں رہتے ہیں، ایسا نا ممکن ہے کہ وہ کسی شو میں بطور مہمان جائیں یا اُن کے شو میں کوئی آئے تو کوئی خبر نہ بنے۔

عامر لیاقت حسین کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پرانی ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اور اُن کی اہلیہ طوبیٰ ایک شو میں بطور مہمان شرکت کر رہے ہیں۔

اس دوران شو کی میزبان فضا علی کی جانب سے طوبیٰ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے شوہر کے قریب کھڑی ہو جاؤں، آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا نا؟

جس پر طوبیٰ تو خاموش رہتی ہیں مگر عامر لیاقت جواب میں فضا علی سے کہتے ہیں ’وہ تو آپ ہی نے دیر کر دی ورنہ میری اہلیہ کے لیے آپ کا اعلان ہی ہونا تھا۔‘

جس پر فضا علی عامر لیاقت سے پوچھتی ہیں کہ’ آپ خود بتائیں کیا اچھا نہیں ہوا کہ طو بیٰ آپ کی زندگی میں آ گئی ہیں؟‘

جس کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے جواب دیا کہ ’ہم دونوں کے بیچ میں ابھی بھی آپ موجود ہیں۔‘

عامر لیاقت کی ان باتوں کے دوران اُن کی اہلیہ طوبیٰ صرف مسکراتی رہیں جبکہ عامر لیاقت حسین کی باتوں سے تنگ آ کر فضا علی نے موضوع بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے دونوں کو بیٹھنے کا کہہ دیا۔