یاسر حسین نے عامر لیاقت کو دہائی کا بہترین ’انٹرٹینر‘ قرار دے دیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے عامر لیاقت کو دہائی کا بہترین ’انٹرٹینر‘ قرار دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین نے میزبان عامر لیاقت کو دہائی کا بہترین ’انٹرٹینر‘ قرار دے دیا۔

انہوں نے عامر لیاقت کے ہمراہ دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت پر بے جا تنقید کرنے والوں کو چُپ کروادیا۔


یاسر حسین نے لکھا کہ ’عامر لیاقت دہائی کے بہترین تفریح کا مواد فراہم کرنے والے شخص ہیں، عامر لیاقت کے ناگن ڈانس نے بہت ہنسایا، آپ اسی طرٖح ہمیں تفریح فراہم کرتے رہیں۔‘


اس پوسٹ پر تنقیدی  کمنٹ کرنے والے ایک صارف کو یاسر حسین نے کہا کہ ’عامر لیاقت کے ڈانس سے کسی کی دل آزاری نہیں ہوئی، اگر کسی کو ان سے مسئلہ ہے تو وہ ان کا کام دیکھنا بند کردیں ، اور اپنی زندگی کو سہل بنائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید