• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور علی کا عامر لیاقت کو تیکھا جواب

پاکستانی اداکارہ صبور علی کی جانب سے میزبان عامر لیاقت کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران دیاگیا تیکھا جواب انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گیا۔

گزشتہ دنوں صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کے رمضان شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی، ا س دوران صبور علی اور عامر لیاقت کے دوران ہونے والی لفظوں کی جنگ نے انٹرنیٹ صارفین کو خوب ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کو ترکی بہ ترکی جوابات دیئے گئے۔

صبور علی نے حاضر دماغ اداکارہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عامر لیاقت کے بے تکے جملوں کا بھی مہارت سے سامنا کیا۔


صبور علی کے عامر لیاقت کو شو کے دوران دیئے گئے متعدد جوابوں کو کسی منچلے کی جانب سے ایڈٹ کر کے خوب وائرل کیا جا رہا ہے۔

صوبر علی کی عامر لیاقت کو تیکھے جواب دینے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے اس دلچسپ صورتحال پر خوب قہقہے لگائے جا رہے ہیں اور صبور علی کو حاضر دماغ ہونے پر خوب داد بھی دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین