• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں خطاب کیا اور وزیر خارجہ نے پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کو موثر اور فعال بنانے پر بات کی۔

ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کیں اور پاک بحرین سرمایہ کاری پردونوں ملکوں کے وزراءخارجہ نےمفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے۔

وزیرخارجہ نے منامہ میں بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے ملاقات کی جبکہ وزیرخارجہ نے بحرین کے وزیرخارجہ ڈاکٹرعبدالطیف بن راشد الزیانی کے ساتھ الگ ملاقات کی۔

بحرین کے وزیرخارجہ ڈاکٹرعبدالطیف بن راشد نے وزیرخارجہ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ آج منامہ میں بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللّہ الخلیفہ سے ملاقات کریں گے اور بحرین کے کراؤن پرنس شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی وزیرخارجہ شاہ محمود ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود شاہی محل میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملیں گے اور وزیرخارجہ شاہ محمود آج بحرین میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین