ترجمان دفترخارجہ نے کشمیر پریمئر لیگ پر بھارتی بورڈ کی دخل اندازی کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ کرکٹ پر بھارت کی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو ڈریسنگ روم میں بڑے ناموں کے ساتھ بیٹھنے سے محروم کرنا افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی بھارت کی اس سازش کی پُر زور مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بوکھلاہٹ میں فوری طور پر انگلش اور افریقن کرکٹ بورڈ حکام سے رابطہ کیا۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے بھی سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 6 اگست سے کے پی ایل کا آغاز ہو گا