• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ایل، مونٹی پینسر نے بھی بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد پر جنوبی افریقا کے ہرشل گبز کے بعد انگلینڈ کے مونٹی پینسر نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کا چہرہ بے نقاب کردیا۔

سابق انگلش کھلاڑی مونٹی پنیسر نے کہا کہ انگلش بورڈ نے انہیں بتایا کہ کے پی ایل کھیلنے پر بھارتی ویزا نہیں ملے گا۔

مونٹی پنیسر نے کہا کہ انہیں کے پی ایل کا حصہ بننے پر بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کاحصہ نہ بنانے کا کہا گیا، بھارتی دھمکی کےباعث کمنٹری اور براڈکاسٹنگ کےکیریئر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کےپی ایل کھیلنا میرے لیےمشکل ہو گیا۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بوکھلاہٹ میں فوری طور پر انگلش اور افریقن کرکٹ بورڈ حکام سے رابطہ کیا تھا۔

اس سے قبل کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے بھی سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے

تازہ ترین