• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس، ملزم کی عدم حاضری پر فرد جرم مؤخر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے متعلق شریک ملزم عبد السبحان کی عدم حاضری پر فرد جرم مئوخر کردی،سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شریک ملزم عبدالسبحان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی، دیگر ملزمان میں اظہار حسین، سبحان آغا احسن، شوکت علی،ذیشان، وسیم سہیل، صدف اور زینت اور مفرور ملزمان میں سیف اللہ لوہار اور کامران شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید